دوبارہ پھر سے – ایک کمزور کہانی کو ہدایتکاری کا سہارا

13055114_826380484134166_2121695674321132791_o

مہرین جبار کی فلم دوبارہ پھر سے 25 نومبر کوریلیز ہوئی اور اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیزہونے والی فلم کی بھی بینر کی روایت کے  مطابق خوب تشہیر ہوئی. فلم کو اربن فلم بینوں کی جانب سے اچھا رسپانس ملا لیکن فلم کے ایک کمرشل لحاظ سے کامیاب ہونے نہ ہونے کا موضوع ایک الگ بحث ہے۔

فلم کی کاسٹ میں تقریباً تمام تر چہرے بنیادی طور پر ٹیلیویژن سے تعلق رکھتے ہیں جیسا کہ حریم فاروق، عدیل حسین، صنم سعید،علی کاظمی، طوبٰی صدیقی اور عتیقہ اوڈھو۔ 2015 میں پاکستانی فلم مور سے ڈیبیو کرنے والے شاز خان بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔ 

15220001_977461892359357_8350167981306623065_n

فلم کہانی ہے امریکہ میں مقیم پاکستانی زینب اور حماد کی جو اپنے دوستوں ثمر اور واسے کی پارٹی میں پہلی بار ملتے ہیں. ان کی دوسری ملاقات چند ماہ کے بعدscript-of-dobara-phir-se-pakistani-movie دوبارہ ہوتی ہے اور پھر یہ سلسلہ چل نکلتا ہے. اس سلسلہ کو جاری رکھنے یا چھپائے رکھنے کے لیے زینب کو کچھ جھوٹ بھی بولنا پڑتے ہیں لیکن اپنی کچھ زمہ داریوں کے اچانک یاد آ جانے پر وہ حماد کو اس وقت چھوڑ جاتی ہے کہ جب وہ دونوں پاکستان میں ایک شادی میں شرکت کے لیے موجود ہوتے ہیں اور حماد زینب کو پرپوزکرتا ہے۔

 حماد، زینب کے اس طرح چلے جانے  کا اتنا اثر لے لیتا ہے کہ واسے کے ساتھ شروع کیے اپنے کاروبار میں سے بھی اپنا حصہ لے کر الگ ہو جاتا ہے اور امریکہ چھوڑ واپس پاکستان جانے کا ارادہ باندھ لیتا ہے۔

اسی دوران اس کا دوبارہ نتاشہ سے ملنا بھی شروع ہو جاتا ہے اور وہ اپنے تعلق کو دوبارہ اسی مقام سے شروع کرتے ہیں کہ جہاں سے زینب کے آجائے سے ختم ہوا تھا. ادھر زینب کو اپنی غلطی کا احساس بھی ہونے لگتا ہے اور اس احساس میں کچھ حسد بھی شامل ہو تی ہے لیکن کوئی شدید قدم اٹھانے کی بجائے وہ اپنے کام پر توجہ مرکوزکرتی ہے اور ترقی کی راہ لیتی ہے۔لیکن اس سب کو دوران قسمت ایک بار پھر زینب اور حماد  کو اس وقت ملاتی ہے کہ جب حماد گھر کا سامان باندھے پاکستان واپس جانے ہی والا ہوتا ہے. اس کلائمکس کے بعد جو کچھ باقی فلم میں ہوتا ہے وہ سب باقی ماندہ کہانیوں والی ہی بات ہے۔

571200f60e2a6

فلم کا اگر تجزیہ کیا جائے تو فلم کی کہانی اور سکرپٹ کافی کمزور ہے اور نیا پن ندارد ہے لیکن اس سب کو جاندار ہدایتکاری نے بخوبی سنبھالا اور فلم پردہ پر ایک عمدہ کاوش کے طور پر نظر آئی۔

 فلم کے تمام فنکاروں نے اپنے کردار سے بھی انصاف کیا اور کہانی و موقع کی مناسبت سے کردار بخوبی نبھائے عدیل اپنی دوسری فلم میں بھی بڑے کمپوزڈاداکار کے طور پر سامنے آئے، اور روائتی فلمی ہیروئین میٹیریل نہ ہوتے ہوئے بھی حریم نے اداکاری سے اپنی موجودگی جسٹیفائی کی اور وہ پردہ اسکرین پر زینب کے روپ میں کافی بھلی بھی لگیں۔ غصیلے اور روائتی مرد کے روپ میں شاز خان  کی ا570cc135c7f50داکاری بھی کافی عمدہ تھی۔

فلم کی موسیقی کافی فریش ہے اور سننے میں بھلی معلوم ہوتی ہے. دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق فلم میں مارکیٹنگ اور پراڈکٹ پلیسمنٹ کی بھی بھرمار تھے اس حوالہ سے ہمیں سوچنا ہو گا کہ اس سلسلہ کو بہتر کیسے کہا جا سکتا ہے کیونکہ ابھی تک یہ کافی بھونڈا طریقہ لگ رہا ہے. جیسے کہ ‘دوبارہ پھر سے’ دیکھ اندازہ ہوتا ہے کہ اصلی اور خالص محب وطن تو امریکہ میں آباد ہیں جو وہاں رہتے ہوئے بھی کیو موبائل استعمال کرتے ہیں، لیز اور پرنگلز کے ہوتے ہوئے بھی اوئے ہوئے کے چپس کھاتے ہیں اور یہاں تک کہ توتھ پیسٹ میں بھی پاکستانی پیکنگ کی کلوز اپ استعمال کرتے ہیں۔

فلم ایک بار دیکھنے کے لیے کافی معقول ہے اور کہانی کی کمزوری کے باوجود ہدایتکاری اور اداکاری نے دوبارہ پھر سے میں ایک ایسا عنصر شامل کر دیا کہ جس سے فلم میں ایک ایسا اچھا پن

آ گیا کہ جسے انگریزی میں فِیل گڈ کہا جا سکتا ہے۔ فلم کو پانچ میں سے تین نمبر دیے جا سکتے ہیں۔

Advertisements

Leave a comment

Filed under Films Songs Drama Reviews, فلم بینی

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s