دنیا کا سب سے بڑا بے توقیر جھنڈ.

ریوٹرز پر چھپی خبر کا عکس 

کوئی تیسرا دن ہے کہ یار لوگوں کو سوشل میڈیا پر ایک تحقیق بار ہا شیئر کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں کہ پچاس سالوں میں اسلام آبادی کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔

اب سمجھ نہیں آ رہی کہ اس پر کس قسم کا رد عمل ظاہر کروں، جس قسم کے اجڈ ہم پیدا کر رہے ہیں اس کو دیکھا جائے تو یہ کوئی خوشخبری نہیں ہے ویسے. جو کچھ ہم بنتے جا رہے ہیں اور جو کچھ ہم آنے والے نسل کو بنا رہے ہیں وہ کم از کم مسلمان نہیں ہے. ہاں تعداد میں زیادہ ہوں گے ہم( ابھی تو یہ بھی قابل بحث ہے کہ ہم کا استعمال بنتا بھی ہے بطور اشارہ یا نہیں) پچاس سال میں لیکن علم، عقل، فہم، ٹکنالوجی، تحقیق میں؟ 

وہ حدیث یاد آ رہی ہے کہ جس میں پیشن گوئی کی گئی تھی کہ مسلمان تعداد میں بہت زیادہ ہوں گے لیکن بے توقیر. یعنی 2070 میں ہم مزید بے توقیر ہو چکے ہوں گے. دنیا کا سب سے بڑا بے توقیر جھنڈ.

Advertisements

1 Comment

Filed under سوچ بچار

One response to “دنیا کا سب سے بڑا بے توقیر جھنڈ.

  1. اس طرح کی تنقید، شکوے، صلواتیں بہت سن چکے بھائی۔ کوئی علاج، کوئی نصیحت فرمائیں کہ ہم ان حالات سے باہر آئیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s