ادبی ٹوٹے

چہرے اجنبی ہو جائیں تو کوئی بات نہیں محسن۔
لہجے اجنبی ہوں تو بڑی تکلیف دیتے ہیں۔

محسن نقوی – 
—————————-
تری خوشبو نہیں ملتی، ترا لہجہ نہیں ملتا۔
ہمیں تو شہر میں کوئی تیرے جیسا نہیں ملتا۔
یہ کیسی دھند میں ہم تم سفر آغاز کر بیٹھے۔
تمہیں آنکھیں نہیں ملتیں ہمیں چہرہ نہیں ملتا۔
عالم محبت میں
اک کمال وحشت میں
 بے سبب رفاقت میں
دکھ اٹھانا پڑتا ہے 
تتلیاں پکڑنے کو 
دور جانا پڑتا ہے
– نوشی گیلانی –
—————————
دعوی وفا کا اور تمنا جسم کی
اگر یہ عشق ہے تو پھر ہوس کیا ہے
—————————-
کانٹوں سے بھرا ہے دامنِ دل دل شبنم سے سلگتی ہیں پلکیں
پھولوں کی سخاوت کیا کہیئے کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے۔
———————————–
نقص تعلیم سے اب اسکی سمجھ ہی نہ رہی
دل تو بڑھ جاتا تھا اجداد کے افسانے سے
شیخ مرحوم کا قول مجھے اب یاد آتا ہے
دل بدل جائے گا تعلیم بدل جانے سے
چھوڑ لیٹریچر کو اپنی ہسٹری بھول جا
شیخ و مسجد سے تعلق ترک کر اور اسکول جا
چار دن کی زندگی ہے کوفت سے کیا فائدہ
کھا ڈبل روٹی کلرکی کر خوشی سے پھول جا۔
مسجدیں سنسان ہیں اور کالجوں میں دھوم ہے
مسئلہ قومی ترقی کا اب مجھے معلوم ہے
بے سبب زیں لائبریر ہا مرااکراہ نیست
ہر کتاب راکہ بکشادیم بسم اللہ نیست
نئی تعلیم میں تقوے کا وہ اکرام کہاں
ناز بے حد ہیں مگر غیرت اسلام کہاں
لارڈ میکالے کا نظام تعلیم از اکبر الہ آبادی-
——————————————
یاد کرتے ہیں جنھیں لوگ بہت
وہ بھی شاید تیرے جیسے ہوں گے
پتھروں میں بھی کبھی جاں ہو گی
یہ بھی کبھی روتے ہوں گے
مفت احسان نہ لینا یارو

دل ابھی اور بھی سستے ہوں گے
-رام ریاض –

——————————————–
انسان ڈرتا ہے تو بھوک سی مر جانے کو پھر بھی دنیا کی بھوک میں مر جاتا ہے.
———————
سمے سمے کی خلش میں تیرے ملال رہے
 جدائیوں میں بھی یوں عالم وصل رہے
آنا کی جنگ میں ہم جیت تو گئے لیکن
پھر اس کے بعد بہت دیر تک نڈھال رہے
راہ جنوں میں یہی زادراہ وتا اے
کہ جستجو بڑھے دیوانگی بھال رہے
حسن راتیں بھی مہکیں تمہاری یادوں سے
کڑے دنوں میں بھی پل پل تیرا خیال رہے.
——————————
عاشق چھوڑ فقیر خدا توں منگدے گھپ ہنیرا.
اک لٹاوے، اک لٹے، اک کہدے سب کج تیرا.
———————————-
اے عمر رواں آہستہ چل…
ابھی بہت سے قرض چکانے ہیں.
——————–
اک طرف میں ہوں، اک طرف تم ہو… جانے کس نے کسے خراب کیا
– جون ایلیا –
————————————–

Advertisements

Leave a comment

Filed under ادبی ٹوٹے

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s