بنجر لائینں مخدوش انجن.

blackfoxhomestead.com

وقت کے ساتھ ساتھ انسان اپنی یاداشت کے کمزور ہونے کی شکایت کرتا رہتا ہے. بعض کو تو چند گھڑی پہلے کی بات یاد نہیں رہتی تو کچھ کو کل کی بات یاد ہو نا ہو کئی سال پہلے کا واقع حرف با حرف یاد ہوتا ہے. یادیں ایک بھاری سامان ہوتا ہے اور اگر ان میں سے چن چن کر تلخ اور غیر ضروری چیزیں چھانٹ کر الگ نہ کر لی جائیں تو سامان کا وزن بڑھتا رہتا ہے. زندگی کو سفر کہا جاتا ہے تو اس سفر کے لئے زادراہ بھی عام سفر کے اصولوں کی طرح ہلکا رکھنا بہتر ہے.
اکثر میں بھی اسی چھانٹی کے دوران دور نکل جاتا ہوں. اور ایسی ایسی پرانی بات یاد آ جاتی ہے کہ حیرت ہونے لگتی ہے. ریل کی آواز کا بھی زندگی کی یادوں کے ساتھ کچھ ایسا ہی حیران کن تعلق ہے. جب یاد ماضی کی دھند ہٹتی ہے اور منظر واضح ہوتا ہے تو ریل کی آواز، وہ ہوا میں کالے رنگ کا دھواں چھوڑتا انجن، اور ریل گاڑی کے گزرنے سے پیدا ہونے والی مخصوص کھڑکھڑاہٹ یادوں کو تازہ کر دیتی ہیں اور ہم گئے دنوں کو یاد کرنے لگتے ہیں.
ہمارے بچپن میں ہمارے اردگرد بہت کچھ تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یا تو وہ خود ہی غائب ہو گیا یا ہم نے ہی اسکی طرف توجہ دینا چھوڑ دی. وہ تتلیاں وہ جگنو آج بھی رنگ اور روشنی ہیں کہ جن کے پیچھے ہم بھاگ کھڑے ہوا کرتے تھے. بھاگتے تو خیر  ہم اب بھی ہیں لیکن اب معاملہ اور طرح کے رنگ اور، کسی اور طرح کی روشنی اور چکا چوند کا ہے.
وہ سادہ اور چھوٹی چھوٹی چیزیں اب ہمیں بچگانہ لگتی ہیں اس لئے کہ اب ہم بچے نہیں رہے. اور بڑے ہوتے ہی ہم نے اس معصومیت سادگی اور سچائی کو چھوڑا جو کئی سال تک ہمارا خاصہ ہوتی تھی. ہم بھول گئے کہ جب تک ان وصائف کے معاملے میں ہم بچے رہیں گے ہم بچے رہیں گے. لیکن ہمیں بچت ہے ہی درکار کہاں ہمیں ترقی چاہیئے اونچائی چاہیئے.
اس مقام کے حصول کی دوڑ میں ہم اتنا آگے نکل جاتے ہیں کہ ہمیں خیال ہی نہیں رہتا کہ وہ یادیں جو ہمارے لئے بچپن کا کل اثاثہ ہیں ہم دوسروں سے چھین رہے ہیں.
کچھ ایسا ہی حال میری بچپن کی یاد ریل انجن کی آواز اور پٹڑیوں کی کھڑکھڑاہٹ کے ساتھ ہوا. پٹڑیاں بنجر ہو گئی ہیں ان سے اب کوئی آواز پیدا نہیں ہوتی اور انجن گئے وقتوں کی نشانی کی طرح مخدوش ہو گئے ہیں.
بس باقی ہے تو یاد، اس آواز کی، انجن کی سیٹی اور اس میں سے نکلتے دائروی کالے دھویں کی، اور مخصوص کھڑکھڑاہٹ کی جسکا حال و حقیقت سے شائد اب کوئی تعلق نہیں رہا.
Advertisements

Leave a comment

Filed under Uncategorized

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s