زندگی کے رنگ

 
ہر انسان کی زندگی مختلف ہوتی ہے کچھ قدریں مشترک ضرور ہو جایا کرتی ہیں مگردو لوگوں کی زندگی کا یکسر ایک جیسا ہونا محال ہے. اسی طرح لوگوں کا زندگی کے بارے میں رویہ بھی ایک سا نہیں ہوتا یہاں تک کہ ہمخیال بھی کہیں نہ کہیں اختلاف کر ہی جایا کرتے ہیں . اس تمہید کا مقصد اس موضوع کی طرف آنا تھا جس پر میں نے پورا ایک ہفتہ مغز ماری کی. یعنی “زندگی کے رنگ”

بہت سوچا ارد گرد کی دنیا کا مشاہدہ کیا بار بار اپنے آپ سے سوالات کئے اور ہر بار اسی نتیجے پر پہنچا کہ ہم سب کی زندگیاں مختلف ہیں اسی طرح ان میں پائے جانے والے رنگ بھی مختلف ہیں ایک خیال یہ بھی آیا کہ ہو سکتا ہے رنگ سب کی زندگیوں میں ایک جیسے اور ایک جتنے ہی ہوں، مگر حالات او ر واقعات میں کچھ رنگ معدوم اور کچھ نکھر کر ہر طرف پھیل جایا کرتے  ہیں.   اگر مجھ سے پوچھا جائے تو میری زندگی کا رنگ وہ نیلا ہے جو شاید دنیا میں سب سے زیادہ اور ہر جگہ پایا جاتا ہے موسم صاف اور ہوا میں آلودگی نہ ہو تو نظر اٹھتے ہی نذر آنے والا ہلکا نیلا رنگ یہ اس لئے کہ یہی میرا پسندیدہ رنگ ہے۔.

لیکن زندگی صرف ایک رنگ کا نام نہیں ہے اس میں موسم گرما کی وہ نارنجی سرخی بھی ہے جو جہاں ایک طرف جلاتی ہے وہاں اپنے اندر کئی زندگیاں بھرے ہوئے آتی ہے زندگی اس مٹیالے رنگ کا بھی نام ہے جو جاڑے میں آتا ہے اور سردی کی وجہ سے جم جاتا ہے. زندگی میں خزاں کا خستہ سنہری رنگ بھی ہے اور بے تحاشا رنگوں سے بھری بہار بھی. زندگی کو اعتدال  پر ڈالنے والی وہ سرخ، سبز اور زرد رنگ بھی ہیں جو ہمیں رفتار کم کرنے اور دوسروں کو موقع دینا سکھاتے ہیں۔

زندگی میں کامیابیوں کے روشن رنگ بھی ہیں اور ناکامیوں کے اداس اور تاریک پہلو بھی. خوشیاں، دوست،، یادیں، کچھ کہی سنی باتیں، کچھ دیکھے بھالے منظر، کچھ جانے پہچانے راستے، کچھ آوازیں جو لا شعور میں گونجا کرتی ہیں یہ سب زندگی کے رنگ ہی تو ہیں.  سب کی زندگی ایک سی نہیں ہوتی اسی لئے خوشی اور دکھ کے معیار بدل جایا کرتے ہیں کچھ چیزیں جو کسی کو خوشی سے پاگل کر دیتی ہیں وہ کسی اور کے لئے کوئی اہمیت بھی شاید نہ رکھتی ہوں.  لیکن رنگ ایک سے ہی ہوا کرتے  ہیں رنگوں  کا اثر بدل جایا کرتا ہے. یادیں مختلف ہوتی ہیں کچھ کا تلخ ماضی یادوں میں بدنما سے رنگ بھر دیتا ہے اور کچھ کی حسین یادیں کھلے ہوئے رنگوں کے ساتھ سامنے آتی ہیں. ان سب باتوں کے باوجود سب اس مستقبل کی امید کرتے ہیں جو کہ روشن رنگوں سے بھرا ہو، جس میں ماضی کی تلخیاں، حال کی سختیاں سکون، امن اور خوشی کے خوشنما رنگوں سے سجا ہو۔

Advertisements

Leave a comment

Filed under Uncategorized

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s